ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

 ڈھول پلیئر پپو سائیں کی طبیعت خراب،ہسپتال منتقلی پر  کیا ہوا؟ انتہائی افسوسناک خبر

Sufi dhol player
کیپشن: Pappu sain
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(عظمت اعوان)انٹرنیشنل صوفی ڈھول پلیئر پپو سائیں کی طبیعت خراب،ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔ بیڈ نہ ہونے کی وجہ  مجبورا  پپو سائیں گاڑی میں ہی بیٹھے رہے۔

تفصیلات کے مطابق انٹرنیشنل صوفی ڈھول پلیئر پپو سائیں کو  طبیعت کی خرابی کے سبب  شیخ زید ہسپتال منتقل کیا گیا۔ہسپتال میں بیڈ نہ ہونے کی وجہ  مجبورا سے پپو سائیں گاڑی میں ہی بیٹھے بیڈ خالی ہونے کا انتظار کرتے رہے، پپو سائیں کے بیٹوں نے حکومت سے اپیل کی کہ والد کو جلد ہسپتال داخل کیا جائےتاکہ ان کا علاج کیا جا سکے۔

پپو  سائیں کے بیٹے نے سٹی42 سے گفتگو میں بتایا کہ ان کے والد ملک کا سرمایہ ہیں انہیں حکومت کی جانب سے تمغہ امتیاز سے بھی نوازا جا چکا ہے لیکن افسوس  وہ آدھے گھنٹے سے بھی زیادہ وقت تک گاڑی میں بیٹھے بیڈ خالی ہونے کا انتظار کرتے رہے۔