ٹیسٹ کرکٹر شان مسعود کے گھر قیامت ٹوٹ پڑی

3 Oct, 2021 | 08:05 PM

Malik Sultan Awan

ویب ڈیسک: پاکستانی ٹیسٹ کرکٹر شان مسعود کی بہن میشو انتقال کرگئیں، سابق اور موجودہ کھلاڑیوں نے شان مسعود کو  تعزیتی اورہمشیرہ کی مغفرت کیلئے دعائیہ پیغامات ارسال کیے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق شان مسعود نے ٹویٹر پر اپنی مرحومہ بہن کی تصویر شیئر کرتے ہوئے ان کی موت کی اطلاع دی۔ شان مسعود نے لکھا کہ 'میشو تم میری زندگی کی سب سے قیمتی چیز تھی افسوس کہ میں تمہیں الوداع بھی نہ کہہ سکا۔ انہوں نے مزید  لکھا کہ میں آپ کو بہت یاد کروں گا لیکن میں جانتا ہوں کہ خدا آپ کو ایک بہتر مقام پر لے گیا ہے۔ براہ کرم میری بہن کی مغفرت کے لیے دعا کریں۔'

پاکستان کے سابق کرکٹر  فیصل اقبال،  سابق کپتان سرفراز احمد ، اوپننگ بیٹسمین عابد علی، آل راؤنڈر انور علی و دیگر نے میشو کے انتقال پر تعزیت کی۔

قبل ازیں ایک  انٹرویو میں شان مسعود نے اپنی بہن کی بیماری کے بارے میں بات کی تھی۔انہوں نے انکشاف کیا تھا کہ میشو ایک نایاب کروموسوم ڈس آرڈر کا شکار ہے جس نے اس کی نشوونما کو شدید متاثر کیا ہے۔وہ 30 سال کی ہے ، لیکن ذہنی طور پر اس نے تھوڑی سی بھی نشو نما نہیں پائی۔

مزیدخبریں