خاتون کے کانوں سے سونے کی بالیاں کھینچنے والے ڈاکوؤں کا کیا انجام ہوا؟

3 Oct, 2021 | 08:00 PM

M .SAJID .KHAN

(فاران یامین)شہر میں ڈاکو راج برقرار ہے جس کے باعث شہری عدم تحفظ کا شکار ہو گئے،رائیونڈ کے نواحی علاقہ جودھو دھیر میں ڈکیٹی واردات،ڈاکوؤں نے خاتون کے کانوں سے سونے کی بالیاں کھینچ لیں جس سے خاتون زخمی ہوگئی۔

تفصیلات کےمطابق شہر میں چوری، ڈکیتی، رہزانی اور اغواء برائے تاوان کی بڑھتی وارداتوں نے عوام کا جینا محال بنا دیا ہے، گھروں میں بھی شہری غیر محفوظ ہوکر رہ گئے ہیں، رائیونڈ کے نواحی علاقہ جودھو دھیر میں ڈکیٹی واردات میں ڈاکو ہزاروں روپے نقدی اور سونا لوٹ کر فرار ہوگئے، ڈکیتی مذاحمت کے دوران خاتون سمیت 2 افراد زخمی ہوئے۔

پولیس ذرائع اور اہل خانہ کا کہناتھا کہ ڈاکوؤں نے خاتون کے کانوں سے سونے کی بالیاں کھینچ لیں جس سے خاتون زخمی ہوئی،اہل علاقہ اور ڈاکوؤں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ بھی ہوا جس کے نتیجے میں 1 ڈاکو زخمی ہوا جبکہ اہل علاقہ و پولیس نے تعاقب کرکے 5 ڈاکوؤں کو پکڑ لیا،پولیس و کرائم سین فورس نے موقع پرپہنچ کر کارروائی کا آغاز کر دیا۔

مزیدخبریں