برطانیہ نے پاکستانیوں کو خوشخبری سنا دی

3 Oct, 2021 | 07:34 PM

Arslan Sheikh

ویب ڈیسک: کورونا کی چوتھی لہر سے جہاں نظام زندگی بری طرح متاثر ہو کر رہ گیا، وہیں کوئی ایسا شعبہ نہیں جو اس موذی وبا سے بچ سکا ہو۔ پاکستان سمیت دنیا بھر کے ممالک نے کورونا کی روک تھام کیلئے سخت پابندیاں عائد کیں، لیکن اب برطانیہ سے پاکستانیوں کیلئے اچھی خبر آگئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان میں اپنی خدمات سرانجام دینے والے برطانوی ہائی کمشنر کرسچن ٹرنر نے بتایا ہے کہ نادرا کی طرف سے جاری کردہ کورونا ویکسی نیشن سرٹیفکیٹ اب برطانیہ میں قابل قبول ہوں گے۔ قبل ازیں برطانیہ اپنی ویکسین سمیت پاکستان میں لگائی جانیوالی ویکسی نیشن قبول نہیں کرتا تھا۔

برطانوی سفیر نے اس بات کا اعتراف کیا کہ پاکستان کا ریڈ لسٹ ہونا مایوس کن تھا کیونکہ اس سے دونوں ملکوں کے مابین رابطہ ختم ہوگیا تھا، جس کا خمیازہ  سب کو بھگتنا پڑا۔ 

مزیدخبریں