(عابد چوہدری)مانگا منڈی پولیس نے کارکردگی دکھانے کے لئے جھوٹے مقدمات درج کرنا شروع کر دیے ۔سب انسپکٹر نے روزنامچے میں رپٹ لکھ کر ایس ایچ او کی نوسربازی کا پول کھول دیا۔
مانگا منڈی پولیس نے کارکردگی دکھانے کے لئے جھوٹے مقدمات درج کرنے شروع کر دیے ہیں۔ذرائع کے مطابق ایس ایچ او عمران یوسف نے ملزم سجاد کو گرفتار کے 1500 گرام چرس کا مقدمہ درج کیا،مقدمہ ایس آئی عثمان اصغر کی مدعیت میں درج کیا گیا جبکہ مقدمہ بارے لاعلم سب انسپکٹر نے تھانے کے روزنامچے میں رپٹ لکھ دی۔
ایس ایچ او عمران یوسف کی نوسربازی پر سب انسپکٹر نے رپورٹ درج کی،رپورٹ میں سب انسپکٹر عثمان نے تحریر کیا کہ وقوعہ کا علم ہی نہیں، مقدمہ درج کیسے ہوگیا ۔ ملزم پکڑا نہ ہی منشیات برآمد کی،مقدمہ درج کر کے بھی نہیں بتایا گیا۔