شوہر نے ہسپتال آئی بیوی کو طلاق کیوں دی؟ حیران کن وجہ

3 Oct, 2021 | 06:35 PM

M .SAJID .KHAN

(ویب ڈیسک) میاں بیوی کے رشتے کو دنیا بھر میں سب سے قریبی رشتہ سمجھا جاتا ہے کہ اور عام طورپر یہ خیال کیا جاتا ہے کہ وہ ایک دوسرے کی بات کسی اور کی نسبت کہیں زیادہ بہتر انداز میں سمجھ لیتے ہیں، مگر اپنی نوعیت کا ایسا واقعہ سامنے آیا جہاں ہسپتال میں داخل شوہر نےعیادت کے لئے آنے پر بیوی کو طلاق دے دی۔

تفصیلات کے مطابق میاں بیوی کارشتہ سب سے پکا، سب سے کچا، سب سے لطیف اور بسا اوقات سب سے زیادہ تکلیف دہ ہوتاہے،اکثر بیویاں اپنے شوہروں کے بارے میں یہ کہتی پائی جاتی ہیں کہ وہ ان کی نہیں سنتے اور اکثر شوہروں کو یہ شکایت ہوتی ہے کہ بیگم ان کی بات پر دھیان نہیں دیتی۔

سوشل میڈیا پر ایک ایسی خبر زیرگردش ہے  جو کہ خلیجی ریاست سعودی عرب کی ہے جہاں شوہر کے بیمار ہونے پر وہ ہسپتال منتقل تھا، اس حیران کن واقعہ بیمار شخص نے نکاح کے وقت عجیب و غریب شرط لڑکی والوں پر عائد کی۔

اس بارے مزید تفصیلات بتاتے ہوئےنکاح خواں کا کہنا تھا کہ سعودی شہری نے تیسری شادی کے وقت شرط رکھی کہ شادی کو خفیہ رکھا جائے گا اور اس کی بیوی کسی شادی سے متعلق کو کچھ نہیں بتائے گی اور نہ ہی رشتے دار کسی سے اس بات کا ذکر کریں گے۔

شادی کے کچھ وقت بعد شوہر بیمار ہوگیا اور اسے ہسپتال میں داخل کیا گیا جہاں تیسری بیوی نے فرض زوجیت نبھانے کےلیے اسپتال کا دورہ کیا تاکہ شوہر کی عیادت کرسکے لیکن یہ اقدام اسے بہت مہنگا پڑگیا۔

تیسری بیوی کے ہسپتال پہنچنے کے شوہر کے پہلی دو بیویوں کو تیسری شادی کا علم ہوگیا جس کے باعث شوہر نے تیسری بیوی بغیر کچھ سنے اور پوچھے اسپتال میں ہی طلاق دے دی۔

مزیدخبریں