ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کورونا ویکسین لگوانے والوں کیلئے انتہائی اہم خبر

Vaccination in Lahore
کیپشن: Corona Vaccination
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

عظمت مجید: کورونا کے کیسز کیا کم ہوئے، ایکسپوسنٹر میں انتظامات بھی ٹھنڈے پڑ گئے۔ ایکسپو ہال نمبر 1 شہریوں کیلئے دوسری ڈوز کیلئے کھولا گیا مگر انتظامات نہ ہونے کے برابر جبکہ ایکسپو میں ڈیوٹی سرانجام دینے والی لیڈی ہیلتھ ورکرز کو بھی شدید مشکلات کا سامنا ہے۔

تفصیلات کے مطابق ایکسپو سینٹر کھنڈرکا منظر پیش کرنے لگا، نہ پینے کا صاف پانی، نہ بیٹھنے کیلئے کرسیاں۔ ریسٹ ایریا کے بیڈز بھی غائب اور جو موجود ہیں، ان کی حالت بد سے بھی بدتر ہے۔ ایکسپو میں انتظامات بہتر نہ ہونے پر شہریوں کی جانب سے غم وغصہ کا اظہار کیا گیا۔ ڈیوٹی پر مامور لیڈی ہیلتھ ورکرز کو شدید مشکلات کا سامنا ہے.

ان کا کہنا ہے کہ چھ ماہ سے تنخواہوں سے محروم ہیں، اتوار کی چھٹی بھی منسوخ ہے اور الاؤنس دینے کا اعلان کیا گیا تھا وہ بھی نہیں مل سکا۔ لیڈی ہیلتھ ورکرز کا مزید کہنا تھا کہ تنخواہیں نہ ملنے سے گھروں کے چولہے ٹھنڈے پڑ گئے ہیں۔ محکمہ صحت اور انتظامیہ اگر شہریوں کو زیادہ سے زیادہ ویکسین لگانے کا ہدف حاصل کرنا چاہتی ہے تو سب سے پہلے ویکسی نیشن سنٹرز پر انتظامات کو بہتر بنانا ہوں گے۔ 

دوسری جانب گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے مزید 270 کیسز رپورٹ ہوئے جبکہ مہلک وائرس سے مزید 7 افراد جان کی بازی ہارگئے ۔ شہر میں کورونا کی مثبت شرح 4.9 فیصد ریکارڈ کی گئی۔ سیکرٹری پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ عمران سکندر بلوچ کا کہنا ہے کہ حفاظتی تدابیر اختیار کرکے خود کو موذی وائرس سے محفوظ بنایا جاسکتا ہے، شہری بلاضرورت گھروں سے باہر نکلنے سے اجتناب کریں۔