ویب ڈیسک:ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کیلئے قومی ٹیم کے غیر ملکی کوچز میتھیو ہیڈن اور ورنون فلینڈر جلد قومی کرکٹ ٹیم کو جوائن کریں گے۔
تفصیلات کے مطابق قومی کرکٹ ٹیم کے غیر ملکی کوچز سابق آسٹریلوی کرکٹر میتھیو ہیڈن ٹیم کو متحدہ عرب امارات میں جوائن کریں گے جبکہ جنوبی افریقن فاسٹ باؤلر ورنون فلینڈر اگلے ہفتے لاہور میں اسکواڈ کو جوائن کریں گے۔
میتھیو ہیڈن ورلڈ ٹی ٹوئنٹی کے لیے قومی بیٹنگ کنسلٹنٹ ہوں گے جبکہ فیلنڈر میگاایونٹ میں قومی باؤلرز کی راہنمائی کریں گے۔ قومی ٹیم کے ساتھ ایک مقامی کوچ بھی تعینات کیا جائے گا جس کی تعیناتی کا فیصلہ تاحال نہیں ہوسکا۔
واضح رہے کہ ورلڈ ٹی ٹوئنٹی 17 اکتوبر سے یواے ای اور عمان میں شروع ہوگا، قومی کرکٹ ٹیم اپنا پہلا میچ 24 اکتوبرکو بھارت کے خلاف کھیلے گی۔