ظلم کی انتہا؛ میاں بیوی کاکمسن بہن بھائیوں پر بدترین تشدد؛ ویڈیو منظر عام پر

3 Oct, 2021 | 04:16 PM

M .SAJID .KHAN

(عابد چودھری)ستوکتلہ میں ظلم کی انتہا،بدترین تشدد کا ایک اور واقعہ،مالکان کمسن گھریلوملازم بھائی، بہن کومالکان گرم چیز سے داغتےرہے، سی سی ٹی فوٹیج سٹی42 کو موصول ہوگئی۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان میں کمسن گھریلو ملازمین پر تشدد کے واقعات میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے، بعض واقعات میں تو گھر کے مالکان کے تشدد سے چھوٹے بچے بچیاں جان سے بھی ہاتھ دھو بیٹھتے ہیں،شہر میں ایسے درجنوں واقعات ہوچکے ہیں مگر ملزم ہر بار جیت جاتا اور غریب ہار جاتا ہے۔

لاہور کے علاقہ ستوکتلہ میں مالکان نے ظلم کی انتہا کردی،کھاناٹھیک کیوں نہیں بنایا،مالکان نےکمسن ملازمین پرتشدد کیا،کمسن گھریلوملازم بھائی، بہن کومالکان گرم چیز سے داغتےرہے،محسن کے جسم کو مالکن گرم برتن سے داغتی رہی،گھر کی مالکن نے لڑکی کے سر کے بال کاٹ دیئے،ملازمین کی شکایت پرستوکتلہ پولیس مالکان کے گھرپہنچ گئی،ملٹری اکاؤنٹس سوسائٹی سےمیاں بیوی کو حراست میں لےلیا گیا۔

پاکستان میں بچوں کے ساتھ پیش آنے والا یہ پہلا واقعہ نہیں بلکہ اس سے پہلے بھی کئی واقعات رونما ہوچکے ہیں،قبل ازیں ڈیفنس میں بھی ایسا ہی واقعہ ہوا تھا، ظالم مالکن نے 15 سالہ ملازمہ پر تشدد کر کے اسکے سر کے بال مونڈ ڈالے تھے۔

مانگا منڈی کی رہائشی عذرا نامی متاثرہ لڑکی نے بتایا کہ وہ ڈیفنس میں ایک گھر میں گزشتہ 7 ماہ سے بطور گھریلو ملازمہ کام کر رہی تھی، عائشہ نامی مالکن اسے تشدد کا نشانہ بناتی رہی، بھاگنے کی کوشش پر سر کے بال مونڈ کر کمرے میں قید رکھا تھا، والدین سے ملنے کے اسرار پر بھی تشدد کیا گیا۔

مزیدخبریں