سابق ایڈیشنل چیف سیکرٹری ارم بخاری کی خدمات وفاق کے سپرد

3 Oct, 2021 | 02:59 PM

Arslan Sheikh

قیصر کھوکھر: سابق ایڈیشنل چیف سیکرٹری ارم بخاری کی خدمات وفاق کے حوالے، پنجاب حکومت نے ارم بخاری سے چارج بھی واپس لے لیا۔

تفصیلات کے مطابق پنجاب حکومت نے ارم بخاری سے چارج واپس لیتے ہوئے ان کی خدمات وفاقی حکومت کے حوالے کردی ہیں۔ یاد رہے گزشتہ حکومت نے 5 افسروں کے تقرر و تبادلوں کے احکامات دیئے تھے۔ جس کے مطابق ایڈیشنل چیف سیکرٹری ارم بخاری کو تبدیل کرتے ہوئے سید علی مرتضیٰ کو ایڈیشنل چیف سیکرٹری، وجیہہ اللہ کنڈی کو سیکرٹری ٹرانسپورٹ، ڈی ایم جی افسر سہیل احمد خواجہ اور سابق رجسٹرار کوآپریٹو عثمان معظم کی خدمات وفاق کے سپرد کر دی گئیں تھیں۔ 

دوسری جناب گزشتہ روز حکومت پنجاب نے ڈپٹی کمشنر کے تقرروتبادلے کئے تھے، ڈی سی قصورآسیہ گل کو او ایس ڈی، فیاض احمدموہن کو ڈی سی قصور تعینات کردیا گیا جبکہ ڈی سی سرگودھا نائلہ باقرکو او ایس ڈی، ڈی سی شیخوپورہ محمداصغرکو ڈی سی سرگودھا اور راناشکیل اسلم کو ڈی سی شیخوپورہ تعینات کردیا گیا۔ 

مزیدخبریں