بجلی کنکشن کے منتظر افراد کیلئے اچھی خبر

3 Oct, 2021 | 03:18 PM

Sughra Afzal

(شاہد ندیم سپرا)بجلی کنکشن کے منتظر  افراد کیلئے خوشخبری، کمپنی کو رواں ماہ ایک لاکھ سنگل فیز میٹرز کی فراہمی شروع ہو جائے گی، ماہ مارچ سے ستمبر تک التواء کا شکار کیسز پر کنکشنز لگائے جائیں گے۔

لاہور الیکٹرک سپلائی کمپنی ( لیسکو) نے مارچ سے التواء کا شکار کنکشن اکتوبر میں لگانے کا حتمی فیصلہ کیا، ذرائع نے بتایا کہ لیسکو کو رواں ماہ ایک لاکھ سنگل فیز میٹرز کی فراہمی شروع ہو جائے گی، میٹرساز کمپنی اکتوبر میں ایک لاکھ میٹرز فراہم کردے گی، کمپنی میں میٹرز کی قلت کی وجہ سے مارچ سے اب تک صارفین کے کنکشنز التواء کا شکار ہیں۔

لیسکو میں مارچ، اپریل، مئی، جون، جولائی، اگست اور ستمبر میں ڈیمانڈ نوٹس جمع ہو چکے ہیں، تاہم لاکھوں روپے کے ڈیمانڈ نوٹسز جمع ہونے کے باوجود صارفین کنکشنز سے محروم ہیں، میٹرز نہ ہونے کی وجہ سے صارفین کو کنکشن نہیں دیئے جا سکے، چیف انجینئر میٹریل مینجمنٹ اختر حسین کے مطابق رواں ماہ میٹرز کی ڈلیوری شروع ہو گی، صارفین کو ترجیحی بنیادوں پر کنکشن دیں گے۔

مزیدخبریں