(سعید احمد) یوٹیلیٹی سٹورزکارپوریشن کا گرم مصالحے خریدنے کا فیصلہ، پرائیویٹ فرموں سے بڈز طلب کر لیں۔
ذرائع کے مطابق یوٹیلیٹی سٹورز کارپوریشن نے اپنے سٹورز کیلئے گرم مصالحے خریدنے کا فیصلہ کیا ہے، اس حوالے سے لاہور سمیت صوبہ بھر کے سٹورز کیلئے 72 ہزار دو سو کلو گرام گرم مصالحہ خریدا جائے گا، خریدے جانیوالے گرم مصالحہ جات میں سرخ مرچ، ہلدی، خشک دھنیا، دار چینی، سبز الائچی، بڑی الائچی شامل ہیں، 50 ہزار کلو سرخ مرچ جبکہ 10 ہزار کلو ہلدی بھی خریدی جائے گی، یوٹیلیٹی سٹورز نے پرائیویٹ فرموں سے بڈز طلب کر لی ہیں، خواہش مند افراد 7 اکتوبر تک بڈز جمع کروا سکتے ہیں۔