ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اقامہ ہولڈرز کیلئے سعودی عرب سے اہم خبر

Saudi Arabia start process for iqama holders
کیپشن: Iqama Holder
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 ویب ڈیسک : سعودی وزارت صحت نے اقامہ ہولڈرز تارکین وطن کیلئے مشروط ہدایت نامہ جاری کردیا، رجسٹریشن کی سہولت بھی فراہم کردی گئی۔

 رپورٹ  کے مطابق  سعودی عرب سے باہر چھٹی یا سیاحت  پر گئے اقامہ ہولڈرز کو  وزارت کی ویب سائٹ www.moh.gov.sa پر رجسٹریشن  کرانا ہوگی۔ویب سائٹ پر’کورونا ویکسی نیشن ریکویسٹ‘  کے ہیڈ پر جائیں۔ ویکسی نیشن کی رجسٹریشن کے لیے Eservices.moh.gov.sa/corona vaccine registration /request/ پر لاگ ان کرنے کے بعد اقامہ نمبر اور ایکسپائری کی تاریخ فیڈ کرنے کے بعد اقامہ کی تفصیلات کا صفحہ  اوپن ہو گا جاتا ہے جس کی تصدیق کرنے کے بعد لاگ ان  ہوکر اقامہ نمبر اور ایکسپائری کی تاریخ  درج کریں ۔

اقامہ کی تفصیلات کا صفحہ ظاہرہوگا  جس کی تصدیق کرنے کے بعد ای میل ایڈریس درج کیا جائے۔ رپورٹ کے مطابق ویکسی نیشن شرائط کے لیے لازم ہے کہ درخواست گزار بیرون مملکت مقیم ہو۔ توکلنا ایپ پر درخواست گزار کا سٹیٹس محصن، محصن جرعہ اولی یا محصن متعافی ہو ( محفوظ، محفوظ پہلی خوراک یا صحت یابی کے بعد محفوظ)۔ سعودی عرب روانگی سے زیادہ سے زیادہ  72  گھنٹے قبل ویب سائٹ پر ڈیٹا فیڈ کیا جائے۔ ویب سائٹ پراپ لوڈ کی جانے والی معلومات کی تصدیق بورڈنگ پاس دیتے وقت کی جائے گی۔ اگر معلومات درست نہ ہوئیں تو سعودی عرب داخلے کی اجازت نہیں ملے گی۔ قانونی چارہ جوئی کا سامنا بھی کرنا پڑسکتاہے۔

درخواست گزار کی اہلیہ/شوہر/18 سال سے کم عمر بچوں کا اندراج ’مرافقین‘ (ڈیپینڈنٹ) کے طور پر کیا جائے گا۔ توکلنا ایپ کو سعودی عرب آنے سے قبل انسٹال کیا جائے اور مملکت آمد کے بعد رجسٹر کیا جائے۔
رجسٹریشن  کیٹگریز
مقیم ویب سائٹ پر رجسٹریشن کے لیے کیٹگریز میں’زائر محصن‘ ( وزٹ پر آنے والے ویکسین یافتہ)، زائر غیر محصن ( وزٹ پرآنے والے غیر ویکیسن یافتہ)، زائر للعلاج (میڈیکل وزٹ)، مقیم محصن ( ویکسین یافتہ مقیم)، مقیم غیر محصن (غیر ویکسین یافتہ مقیم) اور سعودی شہریوں کے گھریلو  ملازمین شامل ہیں جو ان کے ساتھ سفر کرتے ہیں۔ مذکورہ  کیٹگریزمیں شامل افراد کو ہی توکلنا ایپ پر رجسٹریشن کے لیے سہولت فراہم کی گئی ہے.
مقررہ ویکسینز
سائنو فام اور سائنو ویک ویکسین لگانے والوں کے لیے لازمی ہے کہ وہ ایک بوسٹر ویکسین کی ڈوز لگوائیں۔ ویکسی نیشن کے لیے بھی دو کیٹگریز ہیں  ایک  سعودی عرب  میں رہائش پذیر افراد کے لیے منظور شدہ ویکسینز  جبکہ دوسری میں بیرون ملک سے سعودی عرب  آنے والوں کے لیے منظور شدہ ویکسینز شامل ہیں۔

سعودی عرب کے لیے منظور شدہ ویکسینز میں فائزر، آسٹرازینیکا، موڈرنا اور جانسن اینڈ جانسن شامل ہیں جبکہ مندرجہ بالا ویکسینز کے علاوہ سائنو فام اور سائنو ویک ویکسین لگانے والوں کے لیے لازمی ہے کہ وہ ایک بوسٹر ویکسین کی ڈوز لگوائیں۔