استاد کی 9 سالہ بچے سے بدفعلی

3 Oct, 2021 | 01:22 PM

Malik Sultan Awan

ویب ڈیسک: گوجرانوالہ میں انسانیت سوز واقعہ،  استاد نے نو سالہ بچے کو مبینہ طور پر زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا ۔

پولیس کے مطابق بد فعلی کا یہ واقعہ تھانہ کوٹ لدھا کے علاقے چائی والا میں پیش آیا ہے ، پولیس نے مقدمہ درج کر کے ملزم کو گرفتار کر لیا ہے۔متاثرہ بچہ مسجد گیا تھا جہاں  ملزم ملحقہ اپنے رہائشی کمرے میں لے گیا اور مبینہ طور پر زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔

دوسری جانب لاہور کے علاقے سندر میں اوباش نوجوان نے شادی شدہ خاتون کے ساتھ زیادتی کی،  ملزم رانا عارف نے نوکری کا جھانسہ دے کر اقراء بی بی کو زیادتی کا نشانہ بنایا۔ پولیس نے متاثرہ خاتون کے شوہر محمد سیف الرحمن کی مدعیت میں مقدمہ درج کر لیا۔

ایف آئی آر کے مطابق ملزم رانا عارف نے نوکری کا جھانسہ دے کر اقراء بی بی کو بحریہ ٹاؤن بلایا،  ملزم کسی دفتر میں لے جانے کے بجائے اقراء بی بی کو اپنے گھر لے گیا اور  زیادتی کے بعد خاتون کو نوکری دلوانے کیلئے طفل تسلیاں بھی دیں۔ 

مزیدخبریں