مرغی کے گوشت میں اچانک حیران کن اضافہ

3 Oct, 2021 | 12:45 PM

M .SAJID .KHAN

سٹی42: مہنگائی میں اضافے کا سلسلہ جاری،مٹن اور بیف کے بعد چکن بھی عام آدمی کی پہنچ سے دور، قیمتوں میں مسلسل اضافہ ، ریٹ مزید 14روپے بڑھا دیا گیا، گوشت 299 روپے سے بڑھ کر 313 روپے کلو ہو گیا، فارمی انڈے بھی مہنگے، نرخ ایک روپے اضافے کے بعد 180 روپے درجن مقرر ہیں۔

تفصیلات کے مطابق شہرمیں مرغی کے گوشت کی قیمتیں آسمان سے باتیں کرنے لگیں، ایک روز میں 14 روپے فی کلو اضافہ کے ساتھ مرغی کا گوشت 313 روپے فی کلو تک جا پہنچا، گوشت کی پروان چڑھتی قیمتوں کے باعث شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے، فارمی انڈے بھی مہنگے ہوگئے ہیں، نرخ ایک روپے اضافے کے بعد 180 روپے درجن میں فروخت ہورہے ہیں۔

دوسری جانب پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں بڑھنے کےاثرات  نے سبزیوں،پھلوں کی قیمتوں میں ہوشربااضافہ کردیا،سبزیوں ،پھلوں کی قیمتیں 8 سے21 روپےکلو تک بڑھ گئیں،عام مارکیٹ سےسرکاری نرخ نامے بھی غائب ہوگئے،سبزیوں،پھلوں کی قیمتوں میں ازخود10 سے40 روپےاضافہ کیاگیا۔
شہریوں کی بڑی تعداد خریداری کے لئےماڈل بازاروں میں پہنچ گئی،لہسن 10 روپے اضافے سے280 روپے فی کلوفروخت،میتھی 10روپے اضافے سے151 روپے،بینگن10 روپے اضافے سے83 روپے،شملہ مرچ 18 روپے اضافے سے 180 روپے،سبزمرچ 21 روپے اضافے سے114 روپے ،بھنڈی 5 روپے اضافے سے78 روپے،مٹر8 روپے اضافے سے202 روپے فی کلوفروخت ہورہے ہیں۔

ٹینڈے5 روپے اضافے سے130 روپے اورسیب،انگور160،انار275،آڑو260،امرود کی66روپےکلو میں فروخت جاری ہے۔ Chicken 

مزیدخبریں