رمیز راجہ بھی کفایت شعاری مہم میں پیش پیش، اہم حکم دیدیا

3 Oct, 2021 | 12:36 PM

Arslan Sheikh

سٹی 42: بورڈ اخراجات میں کمی کیلئے چیئرمین پی سی بی کے احکامات، رمیز راجہ نےبورڈ ملازمین کو اخراجات کم کرنے حکم دے دیا۔
چیئرمین پی سی بی رمیز راجہ کا کہنا تھا کہ جیسے بھی ممکن ہو فوری طور پر اخراجات کم کریں، رمیز راجہ نے ملازمین کو ملاقات میں واضح پیغام دے دیا۔ 2 نہیں 1 کپ چائے پئیں اے سی کم استعمال کریں، دفاتر سے جاتے ہوئے لائٹس بند کر کے جائیں۔

رمیز راجہ نےبڑی تنخواہوں والوں کو بھی مستقبل کا پیغام دے دیا۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان کرکٹ ٹیم کو نمبر ون بنانا ہے، نمبر ون ٹیم نہیں ہو گی تو سب کے رہنے کا جواز نہیں۔

مزیدخبریں