ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ایل ڈی اے سٹی نیا پاکستان اپارٹمنٹس منصوبہ لٹک گیا

LDA City Neya Pakistan Apartments project
کیپشن: LDA City Neya Pakistan Apartments project
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

جوہر ٹاؤن (درنایاب) وزیر اعظم عمران خان کا ترجیحی منصوبہ ایل ڈی اے سٹی نیا پاکستان اپارٹمنٹس بربادی کے قریب، 10 ماہ کے منصوبے کے7 ماہ گزر گئے، اپارٹمنٹس کی بنیادیں تک مکمل نہ ہوئی۔ ایل ڈی اے کنٹریکٹرز کا50 کروڑ کا ڈیفالٹر ہوگیا، بینکوں نے بھی مزید پیسہ دینے سے انکار کردیا۔

ایل ڈی اے سٹی نیا پاکستان اپارٹمنٹس منصوبہ عملی طور پر مارچ میں شروع ہوا تھا، وزیراعظم عمران خان نے ہلوکی کے مقام پر منصوبے کا سنگ بنیاد 10 اپریل کو رکھا تھا، منصوبہ دس ماہ میں مکمل ہونا تھا, ابھی تک نہ  ایک اپارٹمنٹ بنا نہ ڈیزائن فائنل ہوا، ایل ڈی اے اور نیسپاک کی نااہلی سے بلڈنگ کے بنیادی لیول کا تعین ہی نہ کیا جا سکا، ایل ڈی اے نے ایک ارب کی بریج فنانسنگ میں50 کروڑ استعمال کئے جبکہ باقی روک لیے گئے۔

 ذرائع کے مطابق کنٹریکٹرز کو موبلائزیشن ایڈوانس اور پہلے بل کی مد میں 35 کروڑ سے زائد ادائیگیاں رک گئیں، وائس چیئرمین ایل ڈی اے ایس ایم عمران کے مستعفی ہونے کے بعد منصوبہ لاوارث ہوگیا۔ وائس چیئرمین وزیراعظم کے ویژن کے مطابق عام شہریوں کو اپارٹمنٹس کی فراہمی کیلئے کوشاں رہے ، ایس ایم عمران کے جاتے ہی ایل ڈی اے منصوبہ کھڈے لائن لگا دیا، ایل ڈی اے کی عدم دلچسپی دیکھتے ہوئے بینکوں نے بھی اکاؤنٹس سے پیسہ جاری کرنے سے انکار کر دیا۔

Sughra Afzal

Content Writer