صوبائی وزیر صحت کا کورونا ویکسی نیشن میں 9 ہزار جعلی انٹریوں کا اعتراف

3 Oct, 2021 | 10:29 AM

Sughra Afzal

مال روڈ (عظمت اعوان) لاہور میں 71 ہزار گھروں سے ڈینگی لاروا کی نشاندہی، ڈینگی شہر میں تیزی سے پھیل رہا ہے، صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر یاسمین راشد نے خبردار کر دیا۔

 صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر یاسمین راشد نے خبردار کیا ہے کہ ڈینگی لاہور میں تیزی سے پھیل رہا ہے،71 ہزار گھروں سے ڈینگی لاروا کی نشاندہی ہوئی، انہوں نے آئندہ ڈیڑھ ماہ عوام سے احتیاط برتنے کی اپیل کی۔صوبائی وزیر نے کورونا کی 9 ہزار جعلی انٹریوں کا بھی اعتراف کیا۔

ڈاکٹر یاسمین راشد نے کہا کہ کورونا ویکسین کی جعلی انٹری کرنے والے 79 افراد کے خلاف محکمانہ کارروائی کے ساتھ 16 افراد پر مقدمات درج کرائے گئے، ڈینگی مریضوں کو مفت ادویات کی فراہمی کیلئے نجی ہسپتالوں کو بھی پابند کیا گیا ۔ 24 گھنٹے کے دوران کورونا وائرس مزید 10 قیمتی زندگیاں نگل گیا جبکہ  مزید 269 کیسزرپورٹ ہوئے، شہر لاہور میں کورونا کی مثبت شرح 5.3 ریکارڈ کی گئی۔ 

سیکرٹری پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ عمران سکندر بلوچ نے کہاہے کہ حفاظتی تدابیر اختیار کرکے خود کو موذی وائرس سے محفوظ بنایا جا سکتا ہے، شہری سے بلاضرورت گھروں سے باہر نکلنے سے اجتناب کریں۔

مزیدخبریں