ناقص کارکردگی پر سینئر افسران معطل

3 Oct, 2020 | 11:49 PM

Malik Sultan Awan

(سعید احمد سعید) ریلوے حکام نے غفلت اور ناقص کارکردگی کے باعث گریڈ 19 اور 18 کے دو سینئر افسران کو معطل کردیا۔ معطلی کے حوالے سے ریلوے ہیڈکوارٹر نے نوٹیفیکیشن جاری کردیا۔

سی ای او ریلوے کی ہدایات کی روشنی میں ناقص کارکردگی اور غفلت کا مظاہرہ کرنے پر گریڈ 19 کے افسر ڈپٹی ڈی ایس سکھر طارق عزیز کولاچی کو عہدے سے معطل کیا گیا۔ ریلوے حکام نے گریڈ 18,کے افسر کو نوکری سے معطل کردیا۔

عہدے سے معطل ڈویژنل کمرشل آفیسر پشاور طاہر مسعود مروت کو کیا گیا۔ طاہر مسعود مروت کو ایم سی ایم سی پروموشنل کورس کے لیے دیا گیا نام بھی واپس لے لیا گیا۔طاہر مسعود مروت پر میانوالی میں گڈز آفس اور گودام کو رینٹ پر دینے کا الزام ہے۔ فیصلہ سی سی ایم اور ڈائریکٹر پراپرٹی اینڈ لینڈ پر مشتمل کمیٹی کی رپورٹ پر کیا گیا۔سی ای او ریلوے کی اجازت پر ریلوے ہیڈکوارٹر نے نوٹیفیکیشن جاری کر دیا۔

مزیدخبریں