حیدر علی کو امپائر سے بدتمیزی کی سزا مل گئی

3 Oct, 2020 | 09:09 PM

Malik Sultan Awan

(سپورٹس ڈیسک)حیدر علی کو سنٹرل پنجاب کے خلاف میچ کے دوران امپائر سے بدتمیزی کرنے پر جرمانہ کردیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق ملتان میں جاری نیشنل ٹی ٹوئنٹی کپ کے ساتویں میچ کے دوران  پنجاب نادرن کے بلے باز حیدر علی کی امپائر سے بدتمیزی کا واقعہ پیش آیا جس پر  پی سی بی نے جارح مذاح بلے باز حیدر علی کو میچ فیس کا 30 فیصد جرمانہ کردیا ۔ حیدر علی نے سنٹرل پنجاب کے خلاف میچ میں امپائر کے فیصلے پر ناراضی کا اظہار کیا تھا، حیدر علی نے ایل بی ڈبلیو قرار دینے پر امپائر کو بیٹ دکھایا۔

حیدر علی میچ کی پہلی اننگز کے نویں اوور کے دوران عثمان قادر کی گیند پر ایل بی ڈبلیو  آؤٹ دیئے جانے کے فیصلے  پر امپائر کو بلا دکھایا۔ حیدر علی محض 3 رنز بنا سکے۔

آن فیلڈ امپائر آفتاب گیلانی اور فیصل خان، تھرڈ امپائر ولید یعقوب اور فورتھ امپائر ناصر حسین نے حیدر علی کو پی سی بی کوڈ آف کنڈکٹ کی شق  2.8 کی خلاف ورزی پر چارج کیا، حیدر علی کی جانب سے اعتراف جرم کرنے پر میچ ریفری نے میچ فیس کا 30 فیصد جرمانہ عائد کردیا۔

واضح رہے  نیشنل ٹی 20 کپ فرسٹ الیون ٹورنامنٹ کے ساتویں میچ میں ناردرن کی ٹیم نے سینٹرل پنجاب کو 35 رنز سے شکست دے دی۔

مزیدخبریں