حکومت کا وضو کے پانی کو استعمال میں لانے کا فیصلہ

3 Oct, 2020 | 07:16 PM

Malik Sultan Awan

(علی رامے) زیرزمین پانی کی کم ہوتی سطح لمحہ فکریہ، مساجد میں وضو کےلیےاستعمال ہونےوالےپانی کوشجرکاری کیلئے استعمال کرنے کے لیے پنجاب حکومت نے 25 میں سے 5 ٹینکرز ابتدائی طور پر خریدنے کی اصولی منظوری دے دی ۔
محکمہ ہاؤسنگ پنجاب نے چند روز قبل ایوان وزیر اعلی کو ایک سمری ارسال کی تھی جس میں 25 نئے ٹینکرز کی خریداری کے لیے 25 کروڑ روپے کے فنڈ مانگے گئے تھے۔حکام کے مطابق ان ٹینکرز کی مد سے بڑی مساجد سے وضو پانی جمع کرکے شجرکاری کے لیے استعمال میں لانا تھا تاکہ زیر زمین پانی کی بچت ہو سکے ۔

دوسری جانب ذرائع نے بتایا ہے کہ مساجد میں وضو کےلیےاستعمال ہونےوالےپانی کوشجرکاری کیلئے استعمال کرنے کے لیے پنجاب حکومت نے 25 میں سے 5 ٹینکرز ابتدائی طور پر خریدنے کی اصولی منظوری دے دی ۔

محکمہ ہاؤسنگ نے پی ایچ اے کے لیے 25 ٹینکرز خریدنے کی سمری ارسال کی تھی لیکن کیبنٹ کمیٹی برائے خزُانہ نے فنڈز کم ہونے کے باعث 25 میں سے 5 ٹینکرز خریدنے کی منظوری دی ہے ۔ ٹینکرز بڑی مساجد سے وضو کے پانی کو جمع کرکے شجرکاری کے لیےاستعمال کریں گے۔پانچ نئے ٹینکرز کے لیے 5 کروڑ روپے سے زائد کے فنڈ بھی منظور کرلیے گئے ہیں۔

مزیدخبریں