مسلم لیگ (ن) کا جلسہ، سٹیج ٹوٹ گیا

3 Oct, 2020 | 06:22 PM

Malik Sultan Awan
Read more!

(سٹی42) مسلم لیگ ن لاہور کے زیر اہتمام شہباز شریف کی گرفتاری کے خلاف احتجاجی مظاہرے کے دوران  ن لیگی قائدین کے ٹرک کا سٹیج ٹوٹ گیا جبکہ رکن صوبائی اسمبلی بلال یاسین کارکنوں کے ساتھ کھڑے ہو کر مظاہرہ مین شریک ہوئے۔
مسلم لیگ ن لاہور کے زیر اہتمام اپوزیشن لیڈر میاں شہباز شریف اور دیگر قائدین کی گرفتاری کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا گیا ۔ جس میں خواجہ سعد رفیق، خواجہ عمران نذیر ، ملک پرویز ، رانا نثا اللہ،رانا مشہود، رانا مبشر، رانا اقبال خان ، ریاض ملک اور  مہر اشتقاق سمیت مسلم لیگ ن سے تعلق رکھنے والے اراکین قومی و صوبائی اسمبلی نے کارکنوں کے ہمراہ بڑی تعداد میں شرکت کی۔ تاہم قائدین کے ٹرک پر رش زیادہ ہونے پر ٹرک میں موجود لکڑی کا سٹیج وزن زیادہ ہونے کے باعث ٹوٹ گیا ۔
جہاں ایک طرف اراکین قومی و صوبائی اسمبلی رش زیادہ ہونے کے باجودہ ٹرک پر سوار ہونے کی کوشش کرتے رہے وہیں بلال یاسین سمیت دیگر اراکین اسمبلی اپنے کارکنوں کے ہمراہ پنڈال میں کھڑے ہو کر احتجاج کا حصہ بنے۔

مزیدخبریں