(سٹی 42) لاہور کا سیاسی پارہ ہائی ،مسلم لیگ( ن) کے احتجاج کے اعلان پر حکومتی ترجمانوں کے تابڑ توڑ حملے ، وزیر ریلوے شیخ رشید نے مریم نواز سے 30 سوال کردیئے۔
وزیرریلوے شیخ رشیداحمد نے نیوز کانفرنس کرتےہوئے کہا کہ نواز شریف نے پارٹی کی کمان سنبھال لی ہے، نواز شریف کو اپنی بیٹی کے علاوہ کسی پر بھروسہ نہیں،آج نوازشریف کو عدالتیں بری لگتی ہیں ،سب جانتے ہیں نوازشریف نے محمد خان جونیجو کی پیٹھ میں چھراگھونپا،کس طرح جسٹس سجاد کی عدالت میں لاہور سے بسیں بھر کرلے گئے آپ نے حملہ کرایا؟،اس سے بڑی توہین کیا ہوگی 22 کروڑ عوام کاوزیراعظم یواے ای میں ملازم بھی ہو۔
وزیر ریلوے شیخ رشید نے سابق وزیراعظم مریم نواز سے 30 سوالات کردیئے ،بتائیں ! مریم نواز لوگوں کوبتائیں کہ وہ ایک سال تک کیوں خاموش تھیں؟ بتائیں نواز شریف کی مودی سے تنہائی میں کیا باتیں ہوئیں؟ چچاپرکونسےکیس ہیں؟17 ہزار کے ملازم سے9ہزار ارب کی ٹرانزیکشن کیسے ہوئی؟ نواز شریف ابتک ہسپتال کیوں نہیں گئے ؟دھیلے کی کرپشن نہیں کی،بس 9 ار اور3 ارب روپے تھے۔
انہوں نے کہا کہ ایک سال تک مریم نواز کیوں خاموش تھیں،قسم کھا کر کہتا ہوں کہ یہ بارگین کر رہے تھے،فضل الرحمان پیربھائی ہیں،احترام سے کہتاہوں کہ بچو،مولانا صاحب 2 دفعہ آپ کو انہوں نے استعمال کیا۔
وزیراعظم کے معاون خصوصی شہبازگل بولےنوازشریف سے سیاسی خطرہ نہیں، سابق وزیر اعظم کی باتوں سے مستقبل میں ملک کونقصان ہوگا، ن لیگ آج سازشی لیگ بن گئی ہے، نواز شریف کی تقاریر ملکی مفاد میں نہیں ہیں۔
90 شاہراہ پر پریس کانفرنس میں صوبائی وزیر نے کہا کہ نواز شریف کی تقریر کے اثرات پارٹی بھگت رہی ہے اور سابق وزیر اعظم اپنا غصہ اداروں پر نکال رہے ہیں آج ایٹم بم بنانے کی باتیں کی جارہی ہیں، سابق وزیراعظم تو اپنے حلف سے بھی غداری کرچکے، قومی راز افشا کرنے پر قوم کے سر شرم سے جھک گئے