ریلوے اسٹیشن سے بادشاہی مسجد تک اوور ہیڈ برج بنانے کا فیصلہ

3 Oct, 2020 | 02:30 PM

Sughra Afzal

مال روڈ(علی اکبر) پنجاب حکومت نے لاہور میں روایتی ثقافتی وسیاحتی سرگرمیاں بحال کرنے کا فیصلہ کر لیا ،  ریلوے اسٹیشن لاہور سے بادشاہی مسجد تک اور ہیڈ برج بنانے کا جبکہ لاہور میں سڑیٹ اور نائٹ ٹورازم متعارف کروائی جائے گی۔

  پنجاب حکومت لاہور کی جانب سے روایتی، ثقافتی و سیاحتی سرگرمیاں بحال کرنے کے لئے فوری عملی اقدامات کا فیصلہ کیا گیا، ریلوے سٹیشن لاہور سے بادشاہی مسجد تک اوور ہیڈ برج بنانے کی اصولی منظوری دی گئی ہے اور لاہور میں سیاحوں کی دلچسپی کے لئے سٹریٹ اورنائٹ ٹورازم متعارف کرانے کا فیصلہ کیا گیا ہے جبکہ تاریخی عمارتوں او رآثار قدیمہ کو محفوظ بنانے کیلئے بفر زون قائم کیے جائیں گے، لاہور میں شہریوں کے لئے اربن سپیس بحال کی جائے گی اور بیٹھنے کیلئے  کیفے بنائے جائیں گے، شہری یورپ کی طرز پر فٹ پاتھ یا سڑک کے کنارے کرسیوں پر بیٹھ کر کھانے سے لطف اندوز ہوں گے، مال روڈ پر کھلی فضا میں کھانے پینے کے سٹال اور کرسیاں لگائی جائیں گی، مخصوص ڈیزائن کی ریڑھیوں پر کھانے پینے کی اشیاء فروخت کی جائیں گی۔

 غذائی معیار کو برقرار رکھنے کیلئے کھانے کی ریڑھیوں پر سرٹیفکیٹ چسپاں ہوں گے، مریم زمانی مسجد کی تعمیر ومرمت کر کے تاریخی حالت میں بحال کیا جائے گا، رم مارکیٹ کو دوسری جگہ منتقل کر کے تاریخی شکل بحال کی جائے گی، وزیر اعلیٰ پنجاب کی جانب سے  فیصلوں کی منظوری دیدی ہے۔ 

دوسری طرف سیاحت کے فروغ کیلئے مشترکہ اتھارٹی بنانے کے امکانات معدوم ہوگئے، محکمہ سیاحت کی ناقص پلاننگ پر پنجاب حکومت برہم، مختلف محکموں کے انضمام کی بجائے معاہدے کے تحت کام کرنے کی ہدایت کردی۔

مزیدخبریں