سب سے زیادہ معاوضہ لینے والی دنیا کی کونسی اداکارہ،فہرست جاری

3 Oct, 2020 | 11:25 AM

M .SAJID .KHAN

(سٹی42)ٹی وی اور فلم انڈسٹری میں نیا نیا ٹیلنٹ سامنے آرہا ہے اور اداکار اپنی اداکاری اور دیگر شوز  میں خوداعتمادی کی بدولت کامیابیوں کاسمیٹ رہے ہیں، سال 2020 کی سب سے زیادہ معاوضہ لینے والی اداکارہ بھی سامنےآگئیں۔

تفصیلات کے مطابق امریکی جریدے فوربز کی جانب سے اس وقت کی سب سے زیادہ معاوضہ لینے والی سپرسٹار کے بارے بتایا گیا،امریکی جریدے فوربز میں ٹاپ ٹین میں سرفہرست’ماڈرن فیملی‘ سٹار صوفیہ ورگارا دنیا میں سب سے زیادہ معاوضہ لینے والی اداکارہ بن گئیں، اداکارہ نے ایمی وننگ ’ماڈرن فیملی‘ کی آخری قسط کیلئے 5 لاکھ ڈالرز کمائے اور دیگر اداکارؤں کو پیچھے چھوڑ دیا۔علاوہ ازیں صوفیہ ورگارا امریکاز گاٹ ٹیلنٹ کی جج بھی ہیں اور انہوں نے گزشتہ 12 ماہ میں تنخواہ اور اینڈورسمنٹس کی مد میں 43ملین ڈالرز کمائے ہیں۔

امریکی جریدے فوربز  میں فہرست میں دوسرے نمبر پر بالی ووڈ اداکارہ اینجلینا جولی جہنوں نے 35.5ملین ڈالرز کمائے، تیسرے نمبر پر گال گیڈٹ 31.5 ملین ڈالرز، میلیسا مکارتھی 25 ملین ڈالرز چوتھے،میرل سٹریپ 2ملین ڈالرز پانچویں پر ہیں۔

ایملی بلنٹ ٹاپ ٹین کی فہرست میں چھٹے نمبر پر ہیں جن کے پاس 22.5ملین ڈالرز ہیں، نکول کڈمین22 ملین ڈالرزساتویں، ایلن پومپیو  19 ملین ڈالرز آٹھویں، ایلزبتھ موس 16 ملین ڈالرز، نویں اور ویولا ڈیوس 15.5 ملین ڈالرز دسویں نمبر پر ہیں۔

مزیدخبریں