ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

الیکشن کمیشن نےحتمی انتخابی فہرستوں کےاعدادوشمار جاری کردیئے

 الیکشن کمیشن نےحتمی انتخابی فہرستوں کےاعدادوشمار جاری کردیئے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

قذافی بٹ : الیکشن کمیشن میں انتخابی فہرستوں کی نظرثانی کاکام مکمل، الیکشن کمیشن نےحتمی انتخابی فہرستوں کےاعدادوشمار جاری کردیئے، ملک بھرمیں ووٹرزکی تعداد11 کروڑ 57 لاکھ 48 لاکھ 753 ہوگئی ہےجبکہ ملک بھرمیں خواجہ سراءرائےدہندگان کی تعداد دوہزار538 ہے.


الیکشن کمیشن کی جانب سےجاری کئےگئےحتمی اعدادوشمارکےمطابق پاکستان میں مردرائےدہندگان کی تعداد6 کروڑ40 لاکھ 78 ہزار616، خواتین ووٹرز کی تعداد 5 کروڑ 16 لاکھ 67ہزار599 ہے، جبکہ خواجہ سراءووٹرزکی تعداد2ہزار538 ہے۔ پنجاب میں مردرائےدہندگان کی تعداد3کروڑ63 لاکھ71 ہزار3 سو26ہے۔ خواتین کی تعداد2کروڑ98 لاکھ 62 ہزار9سو32 ہے۔ پنجاب کےکُل ووٹرزکی تعداد6کروڑ62لاکھ 36ہزار144 ہے۔ پنجاب میں خواجہ سراءرائےدہندگان کی تعدادایک ہزار886 ہے۔


سندھ کےکُل ووٹرزکی تعداد2کروڑ43لاکھ 51 ہزار681 ہے، جس میں مردرائےدہندگان کی تعدادایک کروڑ34 لاکھ 43 ہزار983، خواتین رائےدہندگان کی تعدادایک کروڑ 9 لاکھ 7 ہزار 267 ہے جبکہ خواجہ سراء ووٹرز کی تعداد431 ہوگئی ہے۔خیبر پختونخواہ کےکُل رائے دہندگان کی تعداد ایک کروڑ 95 لاکھ 33 ہزار 964 ہے جس میں خواجہ سراوں کی تعداد 133 ہے۔بلوچستان کے کُل رائے دہندگان کی تعداد 48 لاکھ ایک ہزار 131 ہے ،جس میں مرد رائے دہندگان کی تعداد 28 لاکھ 53 ہزار 946 ، خواتین کی تعداد دو لاکھ 47 ہزار104 ہے ،جبکہ خواجہ سراوں کی تعداد 81ہے.


اسلام آباد کے کُل رائےدہندگان کی تعداد8 لاکھ 25 ہزار833 ہے،،سب سےزیادہ خواجہ سرا رائے دہندگان ایک ہزار 886 پہلا نمبر پنجاب کا ہے جبکہ سب سےکم 7 خواجہ سرا رائے دہندگان اسلام آباد میں ہیں۔

Shazia Bashir

Content Writer