(مانیٹرنگ ڈیسک )ملک میں کورونا وائرس پھر سر اٹھانے لگا، 24 گھنٹوں کے دوران مزید 15 افراد کورونا وائرس کی وجہ سے انتقال کرگئے جبکہ ضابطہ کار (ایس او پیز) کی خلاف ورزی پر کراچی میں 57 شادی ہالز، 103 ریسٹورنٹس اور 4 سکولوں کو سیل کردیا گیا۔
اطلاعات کے مطابق ملک میں پاکستان میں کورونا وائرس کے کیسز میں اضافہ ہورہا ہے اور گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مزید 15 افراد انتقال کرگئے۔ پاکستان میں کورونا کے اعداد و شمار بتانے والی ویب سائٹ کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں کورونا کے 31697 ٹیسٹ کیے گئے جن میں 625 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی جب کہ وائرس سے مزید 15 افراد انتقال کرگئے۔
پاکستان میں کورونا کے مریضوں کی کل تعداد 3 لاکھ 13431 ہوگئی ہے اور ہلاکتیں 6499 تک جا پہنچی ہیں۔ سرکاری پورٹل کے مطابق 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں 558 مریض کورونا سے صحتیاب بھی ہوئے ہیں۔کورونا ایس اوپیزکی خلاف ورزی پرکراچی میں 57 شادی ہالز اور 103 ریسٹورنٹس بند کردیے گئے،12 سکولوں کو وارننگ اور 4 کو سیل کردیا گیا ہے۔
مجموعی طور پر 46 سکولوں کا معائنہ کیا گیا جن میں سے 16 سکولوں کو خلاف ورزی کرتے پایا گئے جس میں سے 4 کو سیل کردیا گیا۔
طبی ماہرین کا کہنا ہے کہ کورونا وائرس انسانوں سے انسانوں میں منتقل ہوتا ہے، کورونا وائرس کی علامات میں سانس لینے میں دشواری، بخار، کھانسی اور نظام تنفس سے جڑی دیگر بیماریاں شامل ہیں، شہری کورونا وائرس سے بچنے کیلئے ایک دوسرے سے ہاتھ ملانے اور گلے ملنے سے اجتناب کریں، گرم پانی پیئں اور ماسک استعمال کریں۔