پاک لنکا ٹاکرا، تیاریاں مکمل

3 Oct, 2019 | 07:23 PM

Arslan Sheikh

( قذافی بٹ ) پاکستان اور سری لنکا کے درمیان ٹی ٹونٹی سیریز کے لئے قذافی اسٹیڈیم میں تیاریاں مکمل کرلی گئیں، نیشنل ہاکی سٹیڈیم میں ضلعی حکومت نے مانیٹرنگ سیل قائم کردیا۔

کراچی کے بعد لاہور میں بھی کرکٹ کی بہار آنے کو ہے، پانچ اکتوبر سے پاک سری لنکا ٹی ٹونٹی سیریز کے لئے قذافی اسٹیڈیم کے اندر اور باہر تیاریاں کرلی گئیں۔ شائقین کرکٹ کی سہولت کے لئے نشتر پارک سپورٹس کمپلیکس کے داخلی راستوں پر اضافی لائٹس نصب کردی گئی ہیں۔ اسٹیڈیم میں بیٹنگ کے لئے ساز گار تین پچز تیار کردی گئی ہیں جبکہ ٹیموں کی نیٹ پریکٹس کے لئے گراؤنڈ کے اطراف موجود پریکٹس پچز بھی پوری طرح سے تیار ہیں۔

دوسری جانب سٹی ڈسٹرکٹ گورنمنٹ نے نیشنل ہاکی سٹیڈیم میں مانیٹرنگ سیل قائم کردیا گیا، مانیٹرنگ سیل میں تین سو کیمروں کی مدد سے ٹیم ہوٹل سے سٹیڈیم تک کے روٹس کی 24 گھنٹے مانیٹرنگ کی جائے گی۔

نیشنل ہاکی سٹیڈیم میں 20 بستروں پر مشتمل خصوصی ہسپتال قائم کردیا گیا ہے، ہسپتال 10 اکتوبر تک مسلسل کام کرے گا۔ کمشنر لاہور آصف بلال لودھی نے نیشنل ہاکی سٹیڈیم کا دورہ کیا اور ڈی جی سپورٹس پنجاب عدنان ارشد اولکھ کے ہمراہ انتظامات کا جائزہ لیا۔

مزیدخبریں