ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

فنکاروں کیلئے اچھی خبر، حکومت نے بڑا اعلان کردیا

فنکاروں کیلئے اچھی خبر، حکومت نے بڑا اعلان کردیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( قذافی بٹ ) آرٹسٹ سپورٹ فنڈ کے تحت آرٹسٹوں کو مالی معاونت کی فراہمی کی منظوری دے دی گئی۔

وزیر اطلاعات وثقافت میاں اسلم اقبال کی زیر صدارت اجلاس میں آرٹسٹ سپورٹ فنڈ کے امور اور دیگر معاملات کا جائز لیا گیا۔ اجلاس میں رواں مالی سال کے دوران آرٹسٹ سپورٹ فنڈ کے تحت آرٹسٹوں کو مالی معاونت کی فراہمی کی منظوری دی گئی۔ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے صوبائی وزیر اطلاعات اسلم اقبال کا کہنا تھا کہ مالی امداد طے شدہ قواعد وضوابط، کمیٹی کی سفارشات اور میرٹ کی بنیاد پر فراہم کی جائے گی۔

انہوں نے کہا کہ فن کی خدمت کرنے والے آرٹسٹ ہمارا اثاثہ ہیں، ان کی دیکھ بھال حکومت کی ذمہ داری ہے۔ میاں اسلم اقبال کا کہنا تھا کہ آرٹسٹوں کو ہیلتھ انشورنس کارڈ اور احساس پروگرام کے تحت مالی معاونت کی فراہمی کا بھی جائزہ لیا جائے گا۔

اجلاس میں ممبر پنجاب اسمبلی سعدیہ سہیل رانا، سیکرٹری اطلاعات وثقافت راجہ جہانگیرانور، ایگزیکٹو ڈائریکٹر پنجاب کونسل آف دی آرٹس، ایگزیکٹو ڈائریکٹر اطہر علی خان، ڈی جی پنجاب انسٹیٹیوٹ آف لینگوئج آرٹ اینڈ کلچر اور دیگر متعلقہ حکام نے شرکت کی۔