پنجاب حکومت کا سستی روٹی اتھارٹی بند کرنے کا فیصلہ

3 Oct, 2019 | 04:28 PM

Sughra Afzal

(علی اکبر) پنجاب حکومت نے سستی روٹی اتھارٹی کو بند کرنے کا فیصلہ کر لیا۔

پاکستان مسلم لیگ (ن) کے دور حکومت میں شروع ہونے والی سستی روٹی اتھارٹی موجودہ حکومت نے غیر فعال کر دی تھی تاہم اب حکومت کی جانب سے اتھارٹی کو باقاعدہ طور پر بند کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔

 بتایا گیا ہے کہ کل کے پنجاب کابینہ کے اجلاس میں اتھارٹی کو بند کرنے کی باقاعدہ منظوری لی جائے گی۔

حکومتی ذرائع کے مطابق اتھارٹی سے عوام کو کوئی فائدہ نہیں پہنچ رہا تھا، جس کی وجہ سے اسے بند کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔

مزیدخبریں