پنجاب کے بلدیاتی اداروں کے آڈٹ کا منصوبہ تاخیرکا شکار

3 Oct, 2019 | 12:49 PM

Shazia Bashir

علی اکبر: پنجاب کے بلدیاتی اداروں کے آڈٹ کا منصوبہ تاخیرکا شکار ہوگا، اسمبلی سیکرٹریٹ کی جانب سے پی اے سی تھری کی تشکیل کا نوٹیفکیشن جاری نہ ہو سکا۔

تفصیلات کے مطابق پنجاب کے بلدیاتی اداروں کا آڈٹ کروانے کیلئے پنجاب اسمبلی کی پبلک اکاونٹس کمیٹی تھری تشکیل دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے، اس حوالے پنجاب اسمبلی کے اجلاس میں منظوری بھی دی جا چکی ہے۔

 جبکہ اپوزیشن اورحکومت کی جاری سیاسی محاذ آرائی کے باعث پنجاب اسمبلی سیکرٹریٹ کی جانب سے پی اے سی تھری کی تشکیل کا باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری نہیں ہو سکا،  جس کے باعث پنجاب کے بلدیاتی اداروں کا آڈٹ تاخیر کا شکار ہے۔

مزیدخبریں