صدر مملکت عارف علوی ایک روزہ دورہ پر لاہور پہنچ گئے

3 Oct, 2019 | 12:44 PM

Shazia Bashir

قذافی بٹ: صدر مملکت عارف علوی ایک روزہ دورہ پر لاہور پہنچ گئے، گورنر ہاوس میں وزیراعلی پنجاب عثمان بزدار سے ملاقات، صدر مملکت کا پنجاب حکومت کی کارکردگی پر اظہار اطمینان۔

تفصیلات کے مطابق صدر مملکت عارف علوی ایک روزہ دورے پر لاہور پہنچ گئے، گورنر ہاوس میں صدر مملکت سے وزیراعلی پنجاب نے ملاقات کی، وزیرِ اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے ڈینگی کے خلاف حکومتی اقدامات کی تفصیل سے صدرِ پاکستان ڈاکٹر عارف علوی کو آگاہ کیا۔

 وزیرِ اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے پنجاب میں روڈ انفراسٹرکچر کو بہتر بنانے کے پروگرام ' نیا پاکستان منزلیں آسان' کے خدوخال سے بھی صدرِ پاکستان ڈاکٹر عارف علوی کو آگاہ کیا۔

وزیراعلی پنجاب نے صدر مملکت سے عوام کی فلاح و بہبود کے لئے کیے جانے والے اقدامات پر بریف کیا، صدر مملکت کا پنجاب حکومت کی کارکردگی پر اظہار اطمینان کیا۔

مزیدخبریں