پنجاب حکومت پی ایچ اے میں ریفارمز لانے پر ڈٹ گئی

3 Oct, 2019 | 12:35 PM

Sughra Afzal

(درنایاب) پی ایچ اے لاہور، کور کمیٹی پنجاب اور لیگل ٹیم کا مشترکہ اجلاس ہوا جس میں پی ایچ اے کو خسارے سے نکالنے پر غور و فکر کیا گیا۔

پی ایچ اے ہیڈ آفس جیلانی پارک میں اجلاس کی صدارت وزیراعلیٰ پنجاب کے مشیر آصف محمود نے کی، اجلاس میں وائس چیئرمین پی ایچ اے، ممبر مارکیٹنگ عامر حمید، نواز رامے شریک ہوئے، ڈائریکٹر مارکیٹنگ عامر ابراہیم، اسماعیل رفیق، ڈائریکٹر ہیڈکوارٹرز مدثر اعجاز بھی شامل تھے۔

 لیگل ایڈوائزر وقار اے شیخ نے سپریم کورٹ کے فیصلے پر بریفنگ دی، مشیر وزیراعلیٰ نے کہا کہ پی ایچ ایز کو خسارے سے نکالنا اولین ترجیح ہے۔

 آصف محمو دنے لاہور کے تمام داخلی راستوں کو خوبصورت بنانے کی ہدایت کی، وائس چئیرمین پی ایچ اے حافظ ذیشان رشید نے کہاکہ حکومت اداروں کو مالیاتی طور پر مستحکم کرنے کی پالیسی پر گامزن ہے۔

مزیدخبریں