(عثمان علیم) پرائیویٹ سکولوں میں فیسوں میں بے جا اضافے کا معاملہ، ڈپٹی کمشنر اصغر جوئیہ نے تمام پرائیویٹ سکولز انتظامیہ سے 2017 تا 19 تک کے فیس ووچرز طلب کر لیے، کہتے ہیں کہ سپریم کورٹ کے فیصلے پر عملدرآمد کو یقینی بنائے جائے گا۔
ڈپٹی کمشنر اصغر جوئیہ نے فیسوں میں بے جا اضافے کی شکایات کا نوٹس لیتے ہوئے شہر کے تمام پرائیویٹ سکولوں سے ایک ہفتے تک 2017 سے 2019 تک کے فیس ووچرز طلب کر لیے، انکا کہنا ہے کہ تمام سکول اپنی فیسوں کے سٹرکچر اور اس کے طریقہ کار کے بارے ایک ہفتےمیں رپورٹ کرنے کے پابند ہونگے۔
ایجوکیشن اتھارٹی لاہور آج تمام پرائیویٹ سکولوں کو نوٹس جاری کرے گی، فیس سٹرکچر کا سپریم کورٹ کے 2017 کے فیصلے کی روشنی میں جائزہ لیا جائے گا اور سپریم کورٹ کے فیصلے کے مطابق ہی سکولوں کو فیس بڑھانے کی اجازت ہو گی، جن سکولوں کے خلاف اضافی فیس وصولی کی شکایات ہیں ان کو بھی طلب کر لیا گیا ہے جو کہ نادر ہال میں ہفتے کو 04 بجے پیش ہونگے۔
والدین اور سکول انتظامیہ اپنا مؤقف پیش کریں گے،ڈپٹی کمشنرکا کہنا ہےکہ اضافی فیس وصولی کی شکایت تحصیل سطح پر بھی جمع کرائی جا سکتی ہے۔