ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

حکومت پنجاب کا پانچ اداروں کو یکجا کرنے کا فیصلہ

حکومت پنجاب کا پانچ اداروں کو یکجا کرنے کا فیصلہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

قیصر کھوکر: حکومت پنجاب کا 5 اداروں پر مشتمل کوآرڈینیشن سیل بنانے کا فیصلہ، سڑک کی مرمت یا توڑ پھوڑ کے لئے محکمہ بلدیات، ایل ڈی اے، واسا، واپڈا اور ٹیلی فون کے محکموں سے این او سی لینا ہوگا۔

تفصیلات کے مطابق کوآرڈینیشن سیل میں محکمہ بلدیات، ایل ڈی اے، واسا، واپڈا اور ٹیلی فون شامل ہونگے اور کسی بھی سڑک کو توڑنے یا مرمت کرنے کے لئے ایک ہی چھت تلے تمام اداروں سے این او سی حاصل کیا جائےگا۔

 سیل آئی ٹی سے منسلک ہوگا، اس سیل سے لاہور شہر میں آئے روز سڑکوں کی توڑ پھوڑ روکنے میں مدد ملے گی، سیل بنانےکی سمری محکمہ بلدیات نے ارسال کی ہے۔

Shazia Bashir

Content Writer