شاہی قلعہ ، مسجد وزیرخان کے اطراف کوڑا پھینکنے والوں کو جرمانہ کرنے کا حکم

3 Oct, 2018 | 08:40 PM

Shazia Bashir

ملک اشرف: لاہور ہائیکورٹ نے شاہی قلعہ اور مسجد وزیرخان کے اطراف کوڑا پھینکنے والوں کو جرمانہ کرنے کا حکم دے دیا، عدالت نے قرار دیا کہ گندگی پھیلانے والے کسی رعایت کے مستحق نہیں۔

ہائیکورٹ کے جسٹس علی اکبرقریشی نے کیس کی سماعت کی، درخواست گزار کے وکیل اظہر صدیق نے موقف اختیار کیا کہ عدالتی حکم پر مال روڈ کے علاقہ میں کوڑا پھینکنے والوں کو جرمانہ کیا جارہا ہے جبکہ ثقافتی تحفظ کے حامل دو مقامات شاہی قلعہ، مسجدوزیرخان کے اطراف میں کوڑا پھینکا جارہا ہے۔ عدالت نے کہا کہ یہاں کوڑا پھینکنے والوں کو ایک ہزار جرمانہ کیا جائے۔

والڈ سٹی کے لیگل ایڈوائزر نے کہا کہ شاہی قلعہ میں آنے والے بیس روپے کی ٹکٹ لے کر داخل ہوتےہیں۔ ہزار روپیہ جرمانہ زیادہ ہے۔ ایک سو روپے تجویز کیا گیا ہے جس پر عدالت نے حکم دیا کہ ٹھیک ہے بادشاہی مسجد اور شاہی قلعہ کے اطراف میں کوڑا پھینکنے والوں کو100روپے جرمانہ کریں۔ انتظامیہ ڈپٹی کمشنرسےرابطہ کریں وہ بھی مدد فراہم کریں گے۔

عدالت کوڑا پھینکنے والوں کو ایک ہزار جرمانہ ہونا چاہئے۔ والڈ سٹی کے لیگل ایڈوائزر نے بتایا کہ اندرون شہرتجاوزات کیخلاف کارروائی کیلئے مخصوص یونیفارم مختص کردی ہے۔ شاہی قلعہ، شاہی حمام کے قریب تجاوزات پر72 دکانو ں کیخلاف کارروائی کی، عدالت نے کہا کہ شہرکےثقافتی تحفظ کویقینی بناناترجیح ہوناچاہئے۔ عدالت نے کیس کی سماعت ملتوی کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنراورسٹی ٹریفک پولیس انتظامیہ کی مدد کرنے کا حکم دیتے ہوئے عمل درآمد رپورٹ طلب کرلی۔

مزیدخبریں