ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ہاؤسنگ سوسائٹیز میں بے ضابطگیاں، نیب کا افسران کیخلاف کارروائی کا حکم

ہاؤسنگ سوسائٹیز میں بے ضابطگیاں، نیب کا افسران کیخلاف کارروائی کا حکم
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سعود بٹ: ہاؤسنگ سوسائٹیز میں کرپشن میں ملوث ایل ڈی اے افسران کو جیل بھیجیں گے، ڈی جی نیب کا چیک تقسیم کرنے کی تقریب سے خطاب، ساڑھے چار ارب مالیت کے چیک اور اراضی کی تقسیم کردی۔

تفصیلات کے مطابق نیب لاہور میں ہاؤسنگ سوسائٹی متاثرین میں چیک اور الاٹمنٹ لیٹر تقسیم کرنے کی تقریب ہوئی، ڈی جی نیب میجر ریٹائرڈ شہزاد سلیم نے 200 سے زائد خیابان امین ہاؤسنگ متاثرین میں چیک تقسیم کیے۔ ڈی جی نیب نے متاثرین سے خطاب میں ان کی داد رسی کی۔

ڈی جی نیب کا کہنا تھا کہ لوگ تنقید کرتے ہیں کہ نیب والے خرچہ بہت کرتے ہیں، ہمارا خرچہ کام سے کافی حد تک کم ہے۔ جو لوگ آپ کو دھوکا دیتے ہیں، وہ نیب سے نہیں بچ سکیں گے۔ آپ کو کوئی پریشانی نہیں ہو گی، کسی قسم کا اس پر ٹیکس نہیں لیا جاۓ گا۔

ڈی جی نیب نے لاہور ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے افسران کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا، انکا کہنا تھا کہ ایل ڈی اے کے افسران کا کام ہاؤسنگ سوسائٹیز کو ٹھیک کر نا چاہیئے۔ ایل ڈی اے افسران خود سوسائٹی مافیا کے ساتھ ملے ہوۓ ہیں، ہم ان ۔ انہوں نے متاثرین کو کہا کہ 31 دسمبر تک سب کچھ مل جاۓ گا۔ تقریب میں مجموعی طور پر ساڑھے چار ارب مالیت کی رقوم اور گھروں کا قبضہ متاثرین خیابان امین میں تقسیم کیا گیا۔