ٹریفک قوانین  کی خلاف ورزیاں، ایڈیشنل سیکرٹری داخلہ عدالت طلب

3 Oct, 2018 | 07:30 PM

Shazia Bashir

ملک اشرف: ہائیکورٹ نے ٹریفک قوانین کی خلاف ورزیوں کے خلاف کیس کی سماعت کی، عدالت نے ٹریفک قوانین پر سختی سے عمل درآمد کرانے کا حکم دیتے ہوئے ایڈیشنل سیکرٹری داخلہ کو 4 اکتوبر کو طلب کر لیا۔

تفصیلات کے مطابق جسٹس علی اکبر قریشی نے کیس کی سماعت کی، عدالتی حکم کے باوجود ایڈیشنل سیکرٹری داخلہ اور سی ٹی او پیش نہ ہوئے جس پر عدالت نے برہمی کا اظہار کیا۔ عدالت نے حکم دیا کہ ٹریفک قوانین کے ساتھ ساتھ آگاہی مہم بھی چلائی جائے۔ عدالت نے ریمارکس دئیے کہ ای چلان کا سسٹم موجود ہے لیکن اس پر عملدرآمد کیوں نہیں کیا جارہا جس پر سرکاری وکیل نے بتایا کہ عدالتی حکم پر عمل درآمد کرتے ہوئے ای چالان سسٹم شروع کر دیا گیا ہے۔

ای چالان کا جرمانہ پنجاب بینک کی مخصوص شاخوں پر جمع کرایا جا سکتا ہے، عدالت نے کہا کہ والڈ سٹی میں لگائے جانے والے ون فائیو باکس بہترین سہولت ہیں. اس حوالے سے آگاہی مہم چلائی جائے. اس طرح کے باکس دیگر مقامات پر نمایاں کر کے لگائے جائیں. ون فائیو باکس بہترین سروس ہے صرف بٹن دبانے پر پولیس اور دیگر متعلقہ ادارے فوری اس مقام پر پہنچ جائیں گے.

پی ٹی اے کے وکیل نے کہا کہ اگر وزارت داخلہ اجازت دے دیں تو پی ٹی اے فوری کام شروع کر سکتی ہے۔ عدالت نے ایڈیشنل سیکرٹری داخلہ کے پیش نہ ہونے پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہ اگر آئندہ وہ حاضر نہ ہوئے تو سیکرٹری داخلہ کو طلب کیا جائےگا۔

مزیدخبریں