لاہور میں تجاوزات، قبضہ مافیا کیخلاف آپریشن جاری، 49 کنال اراضی واگزار

3 Oct, 2018 | 05:08 PM

Sughra Afzal
Read more!

(راؤ دلشاد حسین) تجاوزات اور قبضہ مافیا کے خلاف دوسرے روز بھی کریک ڈاؤن جاری ہے، سبزہ زار ٹرک اڈا سے بااثر سیاسی شخصیات سے 49 کنال 10 مرلہ اراضی واگزار کرالی گئی۔

تفصیلات کے مطابق ضلعی انتظامیہ نے میٹرو پولیٹن کارپوریشن اور ایل ڈی اے کے ہمراہ سبزہ زار ٹرک اسٹینڈ پر تجاوزات اور قبضہ مافیا کے خلاف کریک ڈاؤن کیا تو 5 مزلہ پختہ اسٹرکچر کو مسمار کرنے کے لیے ہیوی مشینری کا استعمال کیا، سبزہ زار ٹرک اسٹینڈ پر بنے پختہ سٹرکچر کو گرانے کے لیے 4 کرینز اور ایک بڑی ایکسویٹر مشین استعمال کی گئی جبکہ عمارت سے ملحقہ سوئمنگ پول کو بھی مسمار کر دیا گیا۔

واضح رہے کہ پنجاب حکومت کی جانب سے قبضہ مافیا اور تجاوزات کیخلاف گرینڈ آپریشن کل سے شروع کیا گیا جو 22 روز تک جاری رہے گا، گزشتہ روز منشا بم کے 82 فرنیچر روم اور 52 دکانیں مسمار کرکے سوا دو ارب کی اراضی واگزار کروالی۔

مزیدخبریں