محکمہ لوکل گورنمنٹ کا لاہور میں شاندار منصوبہ شروع کرنے کا فیصلہ

3 Oct, 2018 | 03:13 PM

Sughra Afzal

(سعود بٹ) محکمہ لوکل گورنمنٹ اینڈ کمیونٹی ڈویلپمنٹ نے چائلڈ برتھ رجسٹریشن کا منصوبہ لاہور میں شروع کرنے کا فیصلہ کرلیا۔

تفصیلات کے مطابق محکمہ لوکل گورنمنٹ اینڈ کمیونٹی ڈویلپمنٹ منصوبہ کے تحت داتا گنج بخش ٹاؤن اور شالامار زون میں رجسٹریشن کا عمل شروع کیا جائے گا۔2017  میں شروع ہونے والے منصوبہ کا تجربہ پاکپتن اور بہاولپور میں کیا جا چکا ہے۔ منصوبے کے تحت 15 سال سے کم عمر بچوں کی رجسٹریشن کی جائے گی۔

والدین آن لائن طریقہ کار سے رجسٹریشن کا عمل مکمل کر سکتے ہیں۔ سیکرٹری یونین کونسل جدید ٹیبلٹ ایپلیکشن کے ذریعے سے رجسٹریشن کی تصدیق کرے گا۔

مزیدخبریں