رانا مشہود کا یوٹرن، بیان سے ہی مکر گئے

3 Oct, 2018 | 01:58 PM

Sughra Afzal
Read more!

 (سٹی42) مسلم لیگ (ن) کے رہنما رانا مشہود احمد خان نے یوٹرن لے لیا ، کہتےہیں کہ جو بات انٹرویو میں  کی اسے سیاق و سباق سے ہٹ کر پیش کیا گیا، میں نے کہیں انٹرویو میں ڈیل کا لفظ نہیں بولا۔

 تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کے رہنما رانا مشہود احمد خان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ جو بات کی اسے سیاق و سباق سے ہٹ کر پیش کیا گیا،ہم نے ہمیشہ عوامی جذبات کی ترجمانی کی،انٹرویو میں کہیں بھی ڈیل کا لفظ نہیں بولا، کسی ڈیل کا حصہ بنے نہ کسی کوڈیل کا حصہ بننے دیں گے۔ بیان میری ذاتی رائے تھا۔یہ ضرور کہا تھا کہ الیکشن میں جیتنے والی جماعت کو گھوڑا سمجھا گیا لیکن وہ خچر نکلی۔

 انہوں نے کہا کہ ہم نے کبھی چور دروازے نہیں ڈھونڈے کل جو میں نے کہا وہ میری ذاتی رائے تھی ،  میں جمہوریت پر یقین رکھنے والا آدمی ہوں۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز ایک نجی ٹی وی چینل کو انٹرویو دیتے ہوئے رانا مشہود نے کہا تھا کہ اسٹیبلشمنٹ سے ہمارے معاملات طے پا گئے ہیں 2ماہ میں پنجاب میں( ن) لیگ کی حکومت ہو گی ۔

مزیدخبریں