آئی جی پنجاب پولیس مشکل میں پھنس گئے

3 Oct, 2018 | 01:41 PM

M .SAJID .KHAN

(ملک اشرف) لاہورہائیکورٹ نے تو ہین عدالت کرنے پر آئی جی پنجاب پولیس طاہر خان  کونوٹس جاری کرتے ہوئے21نومبرکوجواب طلب کرلیا ۔

تفصیلات کے مطابق جسٹس علی باقرنجفی نےفیصل آباد کےعامرحیات کی درخواست پرسماعت کی، درخواستگزارنےموقف اختیارکیا کہ اس نےپنجاب پبلک سروس کمیشن کےذریعےسب انسپکٹرکاتحریری امتحان اورانٹرویو پاس کیا،پھربھی تقررنامہ جاری نہیں کیاگیا ، عدالت نے اسکی درخواست دادرسی کےلیے آئی جی پنجاب پولیس کو بھجوا دی تھی، عدالت کے پندرہ فروری 2018 کے حکم کی تعمیل نہیں کی جارہی ۔

درخواستگزارنےاستدعا کی کہ حکم عدولی پرآئی جی پنجاب پولیس کے خلاف توہین عدالت کی کارروائی عمل میں لائی جائے ، درخواستگزار کا موقف سننے کے بعد عدالت نے آئی جی پنجا ب پولیس طاہر خان کو نوٹس جاری کرتے ہو ئے 21 نومبر کو جواب طلب کر لیا۔

مزیدخبریں