ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

بچہ ایک مائیں دو مگر کیسے؟؟ عجیب و غریب کیس جج بھی چکرا گئے

بچہ ایک مائیں دو مگر کیسے؟؟ عجیب و غریب کیس جج بھی چکرا گئے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(سٹی 42) سیشن عدالت میں انوکھا کیس سامنے آگیا،  بچہ ایک، دو خواتین ماں ہونے کی دعویدار بن گئیں، عجیب صورتحال پیدا ہونے پرعدالت نے بچے کا برتھ سرٹیفکیٹ اورگواہ طلب کرلیے۔

تفصیلات کے مطابق ایک بچے کی دعویدار 2 ماؤں نے عدالت میں عجیب و غریب صورتحال پیدا کردی، سماعت کے دوران دونوں مائیں بچے پر اپنا حق جتاتی رہیں۔ بچے کی حقیقی ماں کا پتہ لگانے کے لیے عدالت نے برتھ سرٹیفکیٹ اور گواہ طلب کرلیے۔ درخواستگزار آسیہ بی بی نے اشفاق اور سوتن رضیہ بی بی سے بچہ بازیاب کرانے کا کہا، عدالتی حکم پر رضیہ بی بی و دیگر کو پیش کیا گیا۔ رضیہ بی بی نے موقف اختیار کیاکہ درخواستگزار خاتون جھوٹ بول رہی ہے بچہ اسکا نہیں ہے۔

ایڈیشنل سیشن جج خالد سعید وٹو نے کیس کی سماعت کی، آسیہ بی بی کی جانب سے محمد نواز وینس ایڈووکیٹ پیش ہوئے، آسیہ بی بی نے عدالت کو بتایا کہ خاوند نے بچہ سوتن کو دے کر نادرا ریکارڈ میں بھی رضیہ کو ماں بنا دیا۔ عدالت نے رضیہ بی بی کو 6 اکتوبر کو بچہ، اسکا برتھ سرٹیفکیٹ گواہ پیش کرنے کا حکم دے دیا۔

Sughra Afzal

Content Writer