برطانوی پاکستانی تاجروں کی وزیراعظم شہباز شریف سے ملاقات 

3 Nov, 2024 | 11:58 PM

Waseem Azmet

سٹی42: وزیراعظم شہباز شریف اتوار کے روز چھٹی گزارنے لاہورر آئے تو انہوں نے یہاں بھی مصروف دن گزارا، ماڈل ٹاؤن میں ان کی رہائش گاہ پر  برطانوی کاروباری شخصیات کے وفد کی  ان سے ملاقات کروائی گئی۔برٹش بزنس مین کے اس وفد کی قیادت زبیر عیسیٰ کر رہے تھے۔  

ملاقات کے دوران  وزیراعظم شہباز نے وفد کے ارکان  سے پاکستان کی سرمایہ کاری کرنے کی درخواست کی۔برطانوی تاجروں نے معیشت میں استحکام لانے پر وزیراعظم کی معاشی پالیسیوں کی تعریف کی۔ اس موقع پر وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا، ملک میں بیرونی سرمایہ کاری کا فروغ حکومت کی اولین ترجیح ہے۔ کاروباری اور تاجر برادری کو خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل کے ون ونڈو آپریشن کے ذریعے بہترین سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں۔ حکومتی کوششوں سے حالیہ دنوں میں ملکی معیشت بہتری کی طرف گامزن ہوئی ہے جس سے سرمایہ کاروں کا اعتماد بڑھا ہے۔

مزیدخبریں