ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور میں ہوا کی آلودگی روکنے کے لئے ایک اور بے ثمر اقدام

 لاہور میں ہوا کی آلودگی روکنے کے لئے ایک اور بے ثمر اقدام
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42: لاہور میں ہوا کی آلودگی کم کرنے کے لئے پنجاب کی حکومت نے ایک اور بے ثمر اعلان کر دیا، یہ اعلان "ہیوی ٹرانسپورٹ گاڑیوں کی ہفتہ میں دو دن شہر میں آمد پر پابندی" کے متعلق ہے۔

پنجاب حکومت کے اس بظاہر نمائشی اعلان کے مطابق لاہور میں جمعہ اور اتوار کی رات کو ہیوی ٹرانسپورٹ وہیکلز کے داخلے پر پابندی عائدکردی گئی،دیگر دنوں میں وضع کردہ اوقات کے مطابق بڑی گاڑیاں لاہور میں داخل ہو سکیں گی۔ اس نمائشی پابندی کا نوٹیفیکیشن انوائرمنٹ پروٹیکشن ایجنسی نے کیا ہے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق پابندی کا اطلاق 8نومبر سے 31جنوری تک ہوگا۔

مبصرین کا کہنا ہے کہ لاہور میں آنے والی ہیوی ٹرانسپورٹ کا تعلق شہر میں بک کی گئی تجارتی اشیا کے ساتھ ہے، جو تجاری سامان شہر کے تاجروں کو درکار ہے اور جو سامان وہ بیچ رہے ہیں اس کے لئے ہیوی ٹرانسپورٹ کی جتنی ضرورت ہے وہ شہر میں بہر صورت آ کر رہے گی۔ اگر ٹرانسپورٹ کے داخلہ پر دو دن کی پابندی لگائی جائے گی تب بھی شہر میں آنے والی ہیوی ٹرانسپورٹ گاڑیوں کی مجموعی تعداد کبھی کم نہیں ہو گی۔  اس تعداد میں کمی کی صرف ایک صورت ممکن ہے کہ شہر کے تاجر تجارتی سامان کی ترسیل کم کر دیں۔