ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسرائیل کے کمانڈوز کی شام کے اندر کارروائی، ایرانی جاسوس کو گرفتار کر کے لے گئے

IDF, Israel Cyria border, Iran's spy arrested,
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42: اسرائیل کے  کمانڈوز نےجنوبی شام میں ایک چھاپہ مار کر  ایک شامی  کو پکڑا اور ساتھ لے گئے۔ اسرائیل کی فوج نے بتایا کہ یہ شامی شہری ایران کی جانب سے اسرائیل شام سرحد پر نگرانی کی کارروائیاں کر رہا تھا۔

IDF کے مطابق، شام میں چھاپہ حالیہ دنوں میں ایگوز کمانڈو یونٹ نے انٹیلی جنس ڈائریکٹوریٹ کے یونٹ 504 کے فیلڈ تفتیش کاروں کے ساتھ  مل کر مارا تھا۔ کمانڈوز نے علی سلیمان العادی نامی شامی شخص کو گرفتار کر لیا جو درعا گورنری کے گاؤں صیدا میں رہتا تھا۔

IDF کا  دعویٰ ہے کہ یہ شخص ایران کی طرف سے کام کرتا تھا، اور شام کی سرحد کے ساتھ اسرائیلی فوج کی کارروائیوں کے بارے میں مستقبل میں دہشت گردی کی سرگرمیوں کے لئے خفیہ معلومات اکٹھا کرنے میں ملوث تھا،   اسرائیلی فوج نے  العادی کو پکڑنے اور پوچھ گچھ کے لیے اسرائیل لے جانے سے پہلے اس کی "قریب سے نگرانی" کی تھی۔

IDF کا کہنا ہے کہ اس کی گرفتاری نے "مستقبل کے حملے کو روکا اور اس میں خلل ڈالا ہے اور گولان کی پہاڑیوں کے محاذ پر ایرانی اداروں کے طریقہ کار کو بے نقاب کیا ہے۔"

IDF نے العادی سے پوچھ گچھ کی فوٹیج جاری کی، جہاں اس کا کہنا ہے کہ اس سے ایک شخص نے رابطہ کیا جس نے اسے کہا: "آپ کا علاقہ اچھا، اسٹریٹجک ہے، ہم اس سے کچھ حاصل کر سکتے ہیں۔" العادی کا کہنا ہے کہ اس شخص کا تعلق ایران سے تھا۔

زیر حراست شامی شخص نے اسرائیلی تفتیش کاروں کو بتایا کہ اسے ایران سے منسلک شخص نے شام کی ملٹری انٹیلی جنس کی آڑ میں "صرف سرحدوں کا مشاہدہ کرنے" کی ہدایت کی تھی اور اس نے اسرائیلی گشت پر معلومات فراہم کی تھیں۔