درنایاب: ڈی جی ایل ڈی نے شہر کے مختلف مقامات کا دورہ کیا اور شہر میں جاری پیچ ورک کا جائزہ لیا
ڈی جی ایل ڈی اے نے شہر کے مختلف مقامات کا دورہ کیا ۔ ڈی جی نے جوہر ٹاؤن، سبزہ زار، مال روڈ اور ٹھوکر انٹری پوائنٹ کا دورہ کیا اورمال روڈ پر ٹیپا کیجانب سے پیچ ورک کاموں کا جائزہ لیا،چیف انجینئر ٹیپا اقرار حسین نے جاری کاموں بارے بریفنگ دی،ٹیپا شہر کی 40 اور ایل ڈی اے 70 شاہراہوں پر پیچ ورک کے کام کر رہا ہے
لاہورکی 110 شاہراہوں پر دن رات، پیچ ورک، لین مارکنگ، کرب سٹونز و دیگر کام جا ری ہے ۔
ڈی جی طاہر فاروق نے کہا وزیراعلیٰ کی خصوصی ہدایت پر لاہور کی سڑکوں کو گڑھوں سے کلیئر کیا جا رہا ہے،ڈی جی نے ٹھوکر انٹری پوائنٹ پر جاری کاموں کا بھی جائزہ لیا
ٹھوکر انٹری پوائنٹ کی بیوٹیفکیشن اور سڑک کی توسیع پر کام جاری ہے ۔ فٹ پاتھ کی تعمیر، سولر لائٹس کی تنصیب اور مرمت و بحالی کے کام جلد مکمل کرنے کی ہدایت کی ۔ چیف انجینئر ایل ڈی اے اسرار سعید نے جاری کاموں پر تفصیلی بریفنگ دی۔
ڈی جی طاہر فاروق نے سبزہ زار اور جوہر ٹاؤن کے مختلف بلاکس کا دورہ کیا۔ایل ڈی اے کی قیمتی پراپرٹی سے تجاوزات و جھگیوں کے خاتمے کے آپریشن کا جائزہ لیا
ڈی جی ایل ڈی اے نے کہا ایل ڈی اے کی قیمتی پراپرٹی کا تحفظ ہر صورت یقینی بنایا جائے گا،