ثمرہ فاطمہ:ٹاؤن شپ میں جمیل الدین فاؤنڈیشن کے زیر اہتمام نماز استسقا ادا کی گئی اور سموگ اور ماحولیاتی آلودگی کےخاتمےکےلئے بارش کیلئے دعائیں کی گئیں۔
کچھ ہفتوں سے بارش نہیں ہو رہی، محسوس کیا جا رہا ہے کہ ہمیں بارش کی ضرورت ہے، کیونکہ شہر میں فضائی آلودگی کی شرح خطرناک ہو رہی ہے اور خیال ہے کہ یہ آلودگی بارش ہونے سے کم ہو جائے گی۔
مسلمان بارش کیلئے خاص نفلی نماز پڑھ کر اللہ تعالیٰ سے بارش برسانے کے لئے دعا کرتے ہیں۔ ایسا ہی آج لاہور کے علاقہ ٹاؤن شِپ میں کیا گیا۔ٹاؤن شپ میں جمیل الدین فاؤنڈیشن کے زیر اہتمام نماز استسقا ادا کی گئی۔ اس خصوصی نفلی نماز کی امامت صاحبزادہ پروفیسر خلیق احمد اعوان نے کی۔
محمد اجمل ہاشمی، محمود ظفر قادری، رشید الدین، فاروق اکبر، تاجر برادری کے ارکان اور طلبا نے نمازِ استسقا میں شرکت کی۔
جمیل الدین فاؤنڈیشن کے چیئرمین ندیم الدین قریشی سیفی نے حکومتی اقدامات کوسراہتےہوئےمزیدبہتربنانےکامطالبہ کیا۔