سٹی42: لاہور شہر میں چھٹی کے روز ٹریفک برائے نام ہونے کے باوجود فضائی آلودگی بڑھ گئی۔
دنیا کے آلودہ ترین شہروں کی فہرست میں لاہورکا بدستورپہلا نمبر بتایا جا رہا ہے۔
ایئرکوالٹی انڈیکس کی مجموعی شرح شام کے اوقات بھی 271 ریکارڈ ہونے کی اطلاعات ہیں۔ سی ای آر ایف آفس 431،سید مراتب علی روڈپر406ریکارڈ کی گئی۔
کینٹ میں شرح آلودگی 260،ٹھوکر نیاز بیگ میں 251 ریکارڈ کی گئی، ڈی ایچ اے میں 512،امریکی قونصیلت میں شرح آلودگی 376ریکارڈ کی گئی۔
فضائی آلودگی ککی خبروں کو عوام کی توجہ ملنے کے ساتھ ہی افواہ سازوں نے اس موضوع پر طبع آزمائی شروع کر دی ہے اور افواہیں پھیلانا شروع کر دی ہیں کہ فضائی آلودگی کے باعث شہری آنکھ، گلے کی بیماریوں میں مبتلا ہونے لگے ہیں۔
اتوار کے روز آسمان پر بادل ہونے کے سبب درجہ حرارت نمایاں کمی کیساتھ 27 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا،محکمہ موسمیات نے بتایا ہے کہ لاہور میں 24 گھنٹوں کے دوران بارش کا کوئی امکان نہیں ہے۔