ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ماحولیاتی آلودگی،1344 گاڑیاں بند،2397 گاڑیوں کے چالان اور ایک کروڑ روپے کے جرمانے

ماحولیاتی آلودگی،1344 گاڑیاں بند،2397 گاڑیوں کے چالان اور ایک کروڑ روپے کے جرمانے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 سٹی 42: ماحولیاتی آلودگی کا باعث بننے والی گاڑیوں کیخلاف کارروائیاں جاری ہیں ۔ ریجنل ٹرانسپورٹ اتھارٹی اور پنجاب ٹرانسپورٹ کمپنی کی مشترکہ کارروائیاں کرتے ہوئے اکتوبر میں 1344 گاڑیاں تھانوں میں بند کی گئیں،2397 گاڑیوں کے چالان اور ایک کروڑ روپے کے جرمانے عائد کیے گئے۔

 پنجاب پولیس نے فصلوں کی باقیات کو جلانے والوں کے خلاف سخت کاروائیاں کیں گزشتہ 24 گھنٹوں میں ایس او پیز کی خلاف ورزی پر 3 افراد کو گرفتار کر لیا ۔سموگ سے بچاؤ کیلئے آلودگی کا باعث بننے والی گاڑیوں کیخلاف کارروائیاں جاری ہیں، ماہ اکتوبر میں سموگ کا باعث بننے والی 1344 گاڑیوں کو بند کر دیا گیا،سیکرٹری آر ٹی اے لاہور کے مطابق 2397 گاڑیوں کے چالان اور1 کروڑ روپے کے جرمانے عائدکئے گئے۔2 ایف آئی آرز درج اور2 ڈرائیور گرفتار ہوئے۔ رواں ماہ 9 ہزار گاڑیوں کی فٹنس کا معائنہ کیا گیا۔5 ہزار گاڑیوں کو تکنیکی معیار پر پورا اترنے پر فٹنس سرٹیفکیٹ بھی جاری کئے گئے۔
دوسری جانب پنجاب پولیس بھی سموگ کی روک تھام کیلئے کوشاں ہے،، فصلوں کی باقیات کو جلانے والوں کے خلاف سخت کاروائیاں جاری ہیںگزشتہ 24 گھنٹوں میں ایس او پیز کی خلاف ورزی پر 3 افراد کو گرفتار کر لیا ، 22 مقدمات درج کئے گئے، ترجمان پنجاب پولیس کے مطابق پانچ ملزمان کو جرمانے کئے گئے ، 3925 افراد سے شورٹی بانڈز لئے گئے رواں سال سموگ کا سبب بننے والوں کیخلاف مجموعی طور پر 758 مقدمات درج کئے گئے